پنجاب پولیس میں بھرتی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرانکلا
زیر تربیت خواتین پولیس اہل کار خواجہ سرا کانسٹیبل کے ساتھ رہنے پر تیار نہیں، حکام کو اقدامات کیلیے مراسلہ روانہ
رحیم یار خان سے صوبائی پولیس میں بھرتی ہونے والی خاتون کانسٹیبل خواجہ سرا نکل آئی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور ٹریننگ سینٹر میں خاتون کانسٹیبل کے خواجہ سرا شناخت ظاہر ہونے پر کھلبلی مچ گئی، جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ ٹریننگ کالج نے ایڈیشنل آئی جی ٹریننگ کو مراسلہ لکھ دیا۔
مراسلے میں لکھا گیا ہے کہ رحیم یار خان پولیس نے صبیحہ کو خاتون کانسٹیبل کی حیثیت سے بھیجا۔ دوران تربیت کانسٹیبل نے خواجہ سرا ہونے کا انکشاف کردیا۔ اہلکار کے خواجہ سرا ہونے کے بارے میں ٹریننگ کالج کو نہیں بتایا گیا۔
پولیس حکام کو لکھے گئے مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ زیر تربیت دیگر خواتین پولیس اہل کار خواجہ سرا کانسٹیبل کے ساتھ رہنے پر تیار نہیں ہیں، لہٰذا معاملے کی نوعیت کے مطابق اقدامات کیے جائیں۔