سوات میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ تین جوان زخمی اور دو دہشت گرد ہلاک

فائرنگ کا واقعہ سوات رحیم آباد بائی پاس پر پیش آیا جس میں جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے


ویب ڈیسک October 08, 2022
فائرنگ کا واقعہ سوات رحیم آباد بائی پاس پر پیش آیا جس میں جوابی فائرنگ سے دہشت گرد ہلاک ہوگئے (فائل : فوٹو)

سوات میں شدت پسندوں کی فائرنگ سے تین جوان زخمی جب کہ جوابی فائرنگ سے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سوات رحیم آباد بائی پاس پر شدت پسندوں نے فوج کے جوانوں پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث تین جوان زخمی ہوگئے جب کہ جوابی فائرنگ میں دو شدت پسند ہلاک ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق دونوں ہلاک ملزمان، دہشت گردوں کے سہولت کار تھے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں