سونیا حسین اپنی نئی فلم ’دادل‘ میں لیاری کی باکسر کا کردار ادا کریں گی

حیا بلوچ کی زندگی پر فلمائی گئی یہ فلم آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی


ویب ڈیسک October 08, 2022
سونیا حسین لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کا کردار اداکرنے والی ہیں(اسکرین شاٹ)

پاکستان شوبزانڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سونیا حسین نے اپنی نئی فلم کی پہلی جھلک مداحوں کے ساتھ شیئر کردی۔

سونیا نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نئی فلم کی جھلک شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ اپنی فلم 'دادل' میں لیاری کی ایک مشہور اور نڈر باکسر حیا بلوچ کا کردار ادا کرنے والی ہیں۔

پوسٹ کے کیپشن میں سونیا حسین نے لکھا کہ 'میں محض خوف کیخلاف مزاحمت نہیں کرتی، میں وہ باہمت خاتون ہوں جس کا زندگی نے شاید کبھی تصور بھی کیا ہو، میں حیا بلوچ ہوں'۔



انہوں نے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے مزید لکھا کہ 'گینگسٹر کرائم تھرلر فلم "دادل" سے اپنی پہلی جھلک کی نقاب کشائی کررہی ہوں، میرا کردار لیاری سے تعلق رکھنے والی باہمت اور حقیقی فائٹر کی عکاس کر رہا ہے'۔

حیا بلوچ کی زندگی پر فلمائی گئی یہ فلم آئندہ سال عید الفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی جس میں سونیا حسین کے ہمراہ محسن عباس حیدر اداکاری کے جوہر دکھاتے نظر آئیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں