ہوم گراؤنڈ پر کیوی ٹیم کو شکست دیکر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے کپتان

ہر کھلاڑی 100 فیصد دینے کی کوشش کررہا ہے، بابراعظم

ہر کھلاڑی 100 فیصد دینے کی کوشش کررہا ہے، بابراعظم (فوٹو: ٹوئٹر)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا ہے کہ نیوزی لینڈ کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دیکر ٹیم کا مورال بلند ہوا ہے۔

کرائسٹ چرچ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کپتان بابراعظم نے کہا کہ بالرز نے بہت زبردست بولنگ کا مظاہرہ کیا جس کے باعث ہم کیوی ٹیم کو 150 تک روکنے میں کامیاب ہوئے، ہر کھلاڑی 100 فیصد دینے کی کوشش کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح

اس موقع پر لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ مجھے آج اُوپر کے نمبر پر بھیجا گیا جس کا ٹیم کو فائدہ ہوا، پی ایس ایل میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے اُوپر کے نمبرز پر کھیل چکا ہوں۔ کوشش ہوتی ہے بولر کو پریشر میں رکھ زیادہ سے زیادہ رنز بنائے جائیں۔


مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر سابق کپتان کا بیان سامنے آگیا

قبل ازیں سہ فریقی سیریز کے دوسرےمیچ میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر کر 2 قیمتی پوائنٹس حاصل کیے جبکہ کپتان بابراعظم نے 79 اور حارث رؤف نے شاندار بالنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 3 وکٹیں حاصل کیں تھی۔

گزشتہ روز پاکستان نے سیریز کے پہلے میچ میں بنگلہ دیش کو شکست دے دوچار کیا تھا۔

Load Next Story