کراچی میں برقع پوش ڈکیت گروہ گرفتار
ملزمان رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر گھروں میں دیوار پھلانگ کر گھستے تھے
بن قاسم ریلوے ٹریک کے قریب پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک ہوگیا جبکہ ریلوے پولیس اہلکار سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے۔
سپرہائی وے پر پولیس مقابلے میں 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتارکرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ، بلال کالونی پولیس نے برقع پوش ڈکیت گروہ کے 6 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
بن قاسم ریلوے ٹریک کے قریب ایک مشکوک شخص کو ریلوے اہلکار نے رکنے کا اشارہ کیا ۔ مذکورہ شخص نے فرار ہونے کے لیے فائرنگ کردی جس ریلوے پولیس اہلکار اشتیاق اور ریلوے ملازم زخمی ہوگئے ۔
پولیس اہلکار نے بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جوابی فائرنگ کرکے ایک ڈکیت کو ہلاک کردیا جس کی شناخت نعیم قریشی کے نام سے ہوئی۔
مرنے والے ملزم کے خلاف ملیر ، جنوب اور سکھر میں ڈکیتی و رہزنی اور پولیس مقابلے کے مقدمات درج تھے ،سپرہائی وے کے قریب پولیس نے موٹر سائیکل سوار مشتبہ افراد کو روکنے کا اشارہ کیا ملزمان نے موٹر سائیکل کی اسپیڈ تیز کردی اور پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کردی ۔
پولیس نے جوابی فائرنگ کرکے 2 ملزمان در محمد اور نظام الدین کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ۔ زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ،ملزمان نےابتدائی طورپر ایک درجن سےزائد وارداتیں کرنے کا اعتراف کیا ہے۔
بلال کالونی پولیس نے نیو کراچی کے علاقے میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر 6 ملزمان سجاد ، دانش ، عامر ، فیصل ، شعیب اور فرمان کو گرفتار کرکے 6 ٹی ٹی پسٹل ، ایک ریپیٹر ، چھیننے ہوئے 8 موبائل فونز اور طلائی زیورات برآمد کرلیے ۔
ڈی ایس پی کنور آصف کا کہنا ہے ملزمان رات کے اندھیرے میں برقع پہن کر گھروں میں دیوار پھلانگ کر گھستے تھے اور لوٹ مار کرکے فرار ہوجاتے تھے ملزمان عادی جرائم پیشہ عناصر ہیں ۔