’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کو نظر لگنے پر بکروں کے صدقے دیئے فواد خان
نئی مولاجٹ نہ صرف سرحد کے اس پار بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا دے گی، اداکار
سپر اسٹار فواد خان نے دلچسپ انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم مولا جٹ کو نظر لگ گئی تھی جس کے لئے بکروں کے صدقے دیئے تھے۔
نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے اداکار کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ ایکشن شوٹنگ کے دوران زخمی ہوکر وہ فلم لوکیشن سے ہسپتال پہنچ گئے تھے۔
فواد خان نے بتایا کہ مولا جٹ کی شوٹنگ کے وہ بہت موٹے ہوگئے تھے، اس لیے جب تک فلم مکمل نہیں ہوئی کسی اور فلم کی شوٹنگ میں حصہ نہیں لیا اور اس دوران 2 سال تک میوزیکل پروگرام کرتے رہے۔
پاکستانی اداکار کا کہنا تھا کہ میں بنیادی طور پر سست انسان ہوں، ہمارے استاد کہتے تھے سستی ہزار نعمت ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نئی مولاجٹ نہ صرف سرحد کے اس پار بلکہ دنیا بھر میں دھوم مچا دے گی، فلم میں نوری نت کے کردار میں حمزہ علی عباسی نے دبنگ اداکاری کی ہے۔
فواد خان نے مزید کہا کہ 13 اکتوبر کو سنیما گھروں کا رخ کریں اور فلم کے ساتھ ساتھ پاکستان فلم انڈسٹری کو بھی سپورٹ کریں۔