فیفا ورلڈ کپ کے گانے میں نورا فتیحی کے جلوؤں کی دھوم

گانا انگریزی زبان میں ہے لیکن گانے میں عربی اور اردو زبان کے بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔


ویب ڈیسک October 08, 2022
فیفا ورلڈ کپ کی شروعات 20 نومبر سے خلیجی ملک قطر میں ہوگی (فائل فوٹو)

فیفا ورلڈ کپ کے آفیشل گانے 'لائٹ دا سکائی' نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے۔

گانے میں اماراتی اور عراقی گلوکاروں کے علاوہ کینیڈین نژاد بھارتی رقاصہ، ماڈل اور اداکارہ نورا فاتحی بھی نظر آئیں۔

فیفا ورلڈ کپ کی اختتامی تقریب میں نورا نہ صرف پرفارم کریں گی بلکہ گانا بھی گائیں گی جبکہ ایونٹ میں مشہور شخصیات پٹبل، جینیفر لوپیز اور شکیرا بھی جلوہ گر ہوں گی۔



فٹ بال ورلڈ کپ کا گانا انگریزی زبان میں ہے لیکن گانے میں عربی اور اردو زبان کے بول بھی شامل کیے گئے ہیں۔

یوٹیوب پر گانے کی ریلیز کے 24 گھنٹے بعد اب تک اسے 10 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جا چکا ہے۔

فیفا ورلڈ کپ کی شروعات 20 نومبر سے خلیجی ملک قطر میں ہوگی اور فائنل میچ 18 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔


یہ پہلی بار ہوگا کہ جب کرسٹیانو رونالڈو اور لیونیل میسی جیسے بڑے فٹ بال ستارے قطر میں ایک ٹورنامنٹ میں دکھائی دیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں