آڈیو لیکس کے ڈرامے کا مقصد عام انتخابات سے توجہ ہٹانا ہے عمر سرفراز چیمہ

سندھ میں پانی کا کم نہ ہونا سندھ حکومت کی نااہلی ہے، رہنما پی ٹی آئی


ویب ڈیسک October 08, 2022
—فائل فوٹو

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمر سرفراز چیمہ نے صاف شفاف انتخابات کے انعقاد پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ آڈیو لیکس کے ڈرامے کا مقصد اصل مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔

انہوں نے وزیر خارجہ اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو مخاطب کرکے کہا کہ ان سے پوچھنا چاہتا ہوں کورونا کے درمیان کون لانگ مارچ کررہا تھا، انہیں اپنی سیاسی تاریخ کے بارے میں عمل ہونا چاہیے۔

عمر سرفراز چیمہ نے کہا کہ سندھ میں پانی کا کم نہ ہونا سندھ حکومت کی نااہلی ہے، لوگ برباد ہوگئے ہیں یہ کہتے ہیں ہمیں معلوم ہی نہیں ہے، سارے کچے کے علاقے پر قبضے کروائے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی سرکاری وسائل ہر احتجاج نہیں کیا، پنجاب پولیس لوگوں کو تحفظ فراہم کرے گی، جو جو کچھ کررہے ہیں قانون کے مطابق کررہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں