آپ ﷺ کی آمد سے غریبوں کو خود داری نصیب ہوئی وزیراعظم

وزیر اعظم شہباز شریف کا ولادت النبی ﷺ پر قوم کے نام پیغام


ویب ڈیسک October 08, 2022
فوٹو فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 12 ربیع الاول پر جاری پیغام میں کہا ہے کہ حضرت محمد ﷺ نے اپنی ارفع اور پاکیزہ تعلیمات کے ذریعے زندگی کا فطری تصور پیش کیا، بڑائی کی بنیاد اچھے اعمال اور اعلی ٰ اخلاق پر رکھی اور ظلم و ناانصافی کی ہر شکل کو ممنوع قراردیا۔

شہباز شریف نے کہا کہ میری طرف سے اس نعمتِ عظمٰی کی تشریف آوری پر قوم کو مبارک ہو، یہ اللہ تعالیٰ کا احسانِ عظیم ہوا کہ اس نے حضور ﷺ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بناکر بھیجا، آپ ﷺ کی تشریف آوری سے دکھی انسانوں کو سکون ملا، بے سہاروں کو سہارا ملا، یتیموں اور بیواؤں کو پناہ ملی، غریبوں کو خوداری، غلاموں کو عزت اور امیروں کو سخاوت نصیب ہوئی۔


انہوں نے کہا کہ حضور اکرم ﷺ کی بعثت نے تہذیب کو وقار، ثقافت کو تقدس، علم کو وسعت، فکر کو ندرت، عمل کو طہارت، نفرتوں اور عداوتوں میں سسکتی انسانیت کو اُخوت ومحبت کے تحفے اور انسان کو اپنے خالق تک رسائی کی معرفت نصیب فرمائی، حضور نبی کریم ﷺ کی سیرت مقدسہ تمام انبیا و رسل کی خوبیوں کا جامع ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ آپ ﷺ کے اثر انگیز ارشادات اور اسوۃ حسنہ کا نتیجہ یہ نکلا کہ صدیوں کے دشمن بھائی بھائی بن گئے اور غریبوں اور کمزورں کے سر پر لٹکتی ظلم کی تلوار ٹوٹ گی، جہالت کی جگہ علم وعرفان نے لے لی اور افلاس ومحکومی کے بدلے معاشرے کو غنا اور آزادی نصیب ہوئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں