کوئٹہ کے سریاب روڈ پر دھماکا
دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، تحقیقات جاری
بلوچستان کے دارالحکومت میں سریاب روڈ پر دھماکا ہوا ہے، جس میں چار افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کوئٹہ کے سریاب روڈ پر زور دار دھماکا ہوا، جس کی آواز دور دور تک سنائی دی۔ دھماکے کے نتیجے میں قریبی عمارتوں اور اطراف میں کھڑی گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔
واقعے کے بعد پولیس اور سیکیورٹی کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچی اور ریسکیو اداروں کی مدد سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق دھماکے کے چار زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے، جن کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
پولیس حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جارہا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کرنے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔