ہماری حکومت نے وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے عمران خان
دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ عوام کی خدمات کریں گے، چیئرمین پی ٹی آئی کا ڈی آئی خان میں تقریب سے خطاب
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ ہماری حکومت نے پاکستان میں وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے۔
ڈیرہ اسماعیل خان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے حوالے سے منعقد کی جانے والی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ دوبارہ موقع ملا تو دوبارہ عوام کی خدمات کریں گے، ہم نے عزت نفس مجروح کیے بغیر عوام کی خدمت کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ ہم ملک کو فلاحی ریاست بنانے کا فیصلہ کیا اور پاکستان میں وہ کام کیے جو امیر ترین ممالک بھی نہیں کرسکے۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ پنجاب اور خیبرپختونخواہ میں صحت کارڈ بڑا اقدام ہے، سیاست عبادت سمجھ کر کررہے ہیں اگر اللہ نے موقع دیا تو دوبارہ اقتدار میں آکر عوام کیلیے اقدامات کریں گے۔
انہوں نے اعلان کیا کہ پنجاب میں عوام کو تیس فیصد کم قیمت پر اشیائے خوردونوش فراہم کی جائیں گی۔