کراچی میں گرمی کی شدت بڑھنے کا امکان

اتوار کو پارہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئی


ویب ڈیسک October 08, 2022
فوٹو فائل

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں اتوار کے روز درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،سمندری ہواؤں کی بندش اور بلوچستان کی گرم ریگستانی ہوائیں چلنے کے سبب ہفتے کو لو کے تھپیڑے چلے۔

میٹ آفس کے مطاب ہفتے کے روز پارہ 38.5ڈگری رہا،ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے سبب ہیٹ ویو جیسی صورتحال پیدا نہیں ہوئی۔دوپہر کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں معطل رہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق صوبے کے دیگر اضلاع میں بھی موسم گرم رہے گا،3 روز کے دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بند رہیں گی،اس دوران بلوچستان کی شمال مغربی/شمال مشرقی گرم ریگستانی ہوائیں چل سکتی ہیں،تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہونے کی توقع ہے۔

اگلے 48 سے 72 گھنٹوں کے دوران کراچی کا زیادہ سے زیادہ پارہ 38 سے40 ڈگری کے درمیان ریکارڈ ہوسکتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں