اسحاق ڈار کی محنت سے روپے کی قدر میں 39 فیصد اضافہ ہوا وزیراعظم
عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے، شہباز شریف
وزیر اعظم شہباز شریف نے ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں بہتری پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں روپے کی قدر میں 3.9 فیصد اضافہ ہوا ہے، ہفتے کے اختتام پر ڈالر 219.92 ہوگیا ہے۔
شہباز شریف نے سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی محنت رنگ لا رہی ہے، پاکستانی روپے کا ڈالر کے مقابلے میں بہترین کاکردگی دکھانے والی ورلڈ کرنسی بننا اللہ تعالیٰ کا کرم ہے۔
انہوں نے چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیراعظم کے حوالے سے کہا کہ عمران خان کی تباہ کردہ معیشت واپس پٹڑی پر آرہی ہے۔