
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ نے متاثرین کی مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ بھرپور کوشش ہے کہ متاثرین کی امداد ہوسکے۔پانی کھڑا ہونے سے جان لیوا بیماریاں پھیل رہیں ہیں۔
دوسری جانب سندھ کے سیلاب متاثرین دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔ پانی کھڑا ہونےکی وجہ سے بچے اور بوڑھے وبائی امراض سے متاثرہورہے ہیں جبکہ غذائی قلت کے سبب متاثرین کوسخت مشکلات کا سامنا ہے۔
نوابشاہ میں سیلاب متاثرین امدادی سامان سے بھرے ٹرک پر ٹوٹ پڑے۔ٹینٹ، راشن اور دیگر ضروری اشیاء اٹھا کر ساتھ لے گئے۔
پولیس نے ٹرک پر چڑھنے اور مال لوٹنے والوں کو بھگا دیا۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔