گھر کا خرچہ مانگنے پر شوہر نے بیوی کو فائرنگ اور کلہاڑی کے وار سے زخمی کردیا
ملزم نے تین سال پہلے پسند کی شادی کی ،بچوں کے کپڑے اور خرچہ مانگنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا،پولیس
تھانہ جھاوریاں کی حدود میں شوہر نے گھر کا خرچ مانگنے پر بیوی پر فائرنگ کردی گولیاں ختم ہونے پر کلہاڑی کے وارسے زخمی کیا۔
پولیس کے مطابق چوبیس سالہ خاتون کو تین گولیاں لگیں،کلہاڑی کے وار سے بھی زخمی ہوئی، بازو اور انگلیاں بھی ٹوٹ گئیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے تین سال پہلے پسند کی شادی کی تھی،بچوں کے کپڑے اور خرچہ مانگنے پر بیوی کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس نے خاتون کے دیور کی مدعیت میں ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا ہے، ملزم نےدوران تفتیش جرم کا اعتراف کیا۔