سائنسدانوں نے نئے کیڑے کو نووک جوکووچ سے منسوب کردیا

ٹینس اسٹار کی اسپیڈ اور استقامت کو دیکھتے ہوئے اس کیڑے کو ان کا نام دیا جارہا ہے، پروفیسر نکولو وسووک


Sports Desk October 09, 2022
ٹینس اسٹار کی اسپیڈ اور استقامت کو دیکھتے ہوئے اس کیڑے کو ان کا نام دیا جارہا ہے، پروفیسر نکولو وسووک۔ فوٹو:فائل

سائنسدانوں نے نئے دریافت ہونے والے کیڑے کو نووک جوکووچ سے منسوب کردیا،ان کا کہنا ہے کہ ٹینس اسٹار کی اسپیڈ اور استقامت کو دیکھتے ہوئے اس کیڑے کو ان کا نام دیا جارہا ہے۔

سربین سائنسدانوں نے ایک ایسا کیڑا دریافت کیا جس میں بڑی پھرتی ہے اور دیگر حشرات کو بڑی آسانی سے کھاتا جاتا ہے، بلغراد یونیورسٹی آف بائیولوجی کی پروفیسر نکولو وسووک نے کہا کہ ٹینس کورٹ میں نووک جوکووچ کے کھیل میں اسپیڈ اور استقامت حریفوں کو گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کردیتی ہے، اس لیے شکاری کیڑے کا نام ڈوویلئس جوکووچ رکھا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ سربین ٹینس اسٹار کو ملک میں بڑی قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے، وہ خود بھی سماجی سرگرمیوں میں بھرپور حصہ لیتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں