رضوان کوگیم پلان نہ بدلنے کا مشورہ ملنے لگا

کسی کی بات نہ سنیں جس طرح کھیل رہے ہیں کھیلتے رہیں،شاہدآفریدی


Sports Desk October 09, 2022
صرف 2 پلیئرز ہر بار نہیں جتواسکتے، دیگر بھی اپنی ذمہ داری نبھائیں (فوٹو: پی سی بی)

محمد رضوان کو اپنا گیم پلان نہ بدلنے کا مشورہ ملنے لگا۔

ٹی 20 میچز میں ٹاپ آرڈر پر محمد رضوان اور کپتان بابراعظم ٹیم کو اکثر مضبوط بنیاد فراہم کرتے ہیں، مگر ان کے اسٹرائیک ریٹ پر بھی بات ہوتی رہتی ہے، بنگلادیش سے ٹرائنگولر سیریز کے پہلے میچ میں رضوان نے 50 بالز پر ناقابل شکست 78 رنز بناکر ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا مگر ان کے اسٹرائیک ریٹ پر بھی کافی اعتراض سامنے آیا۔

سابق کرکٹر سکندربخت نے بھی تبصرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر دیگر کھلاڑی بھی رضوان کی طرح کھیلنا شروع کردیں تو پاکستان کبھی ورلڈ کپ ٹرافی ہاتھوں میں نہیں اٹھاسکتا، دوسری جانب سابق اسٹار شاہد خان آفریدی نے رضوان کو گیم تبدیل نہ کرنے کا مشورہ دیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس بات سے قطع نظر کہ آپ بیٹنگ کررہے ہیں یا بولنگ، آغاز ہمیشہ ہی اہم ہوتا ہے، رضوان اور بابر ٹیم کو اچھا آغاز فراہم کرتے ہیں لیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ صرف ایک یا 2 پلیئرز سے ٹیم نہیں بنتی، 11 کھلاڑی موجود اور ان میں 6 بیٹرز کھیل رہے ہوتے ہیں، آپ کم سے کم 3 سے تو بڑا اسکور کرنے کی توقع کرتے ہیں، رضوان کو اپنا پلان تبدیل نہیں کرناچاہیے، انھیں کسی دوسرے کی بات سننے کی بھی ضرورت نہیں ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں