انجریز نے کیویز کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی

فرگوسن پیٹ کی تکلیف کا شکار،مچل پہلے ہی ٹرائنگولر سیریز سے باہر ہوچکے

فرگوسن پیٹ کی تکلیف کا شکار،مچل پہلے ہی ٹرائنگولر سیریز سے باہر ہوچکے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

ورلڈ کپ سے قبل انجریز نے کیویز کیلیے خطرے کی گھنٹی بجا دی جب کہ لوکی فرگوسن پیٹ کی تکلیف کا شکار ہوگئے۔

ورلڈ کپ سے قبل اہم پلیئرز کے فٹنس مسائل نے نیوزی لینڈ کو پریشانی میں مبتلا کردیا، لوکی فرگوسن پیٹ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے، ٹیم کو پہلے ہی ڈیرل مچل کی خدمات حاصل نہیں ہیں، وہ انگلی کے فریکچر کی وجہ سے پاکستان اور بنگلادیش کے ساتھ جاری ٹرائنگولر سیریز سے مکمل طور پر باہر ہوچکے ہیں۔

فرگوسن کی فٹنس مسائل سے دوچار رہنے کی اپنی ایک تاریخ ہے، گذشتہ برس متحدہ عرب امارات میں کھیلے گئے ورلڈ کپ سے وہ پنڈلی کی تکلیف کے باعث باہر ہوگئے تھے۔ اس لیے کیوی ٹیم مینجمنٹ انھیں احتیاط سے استعمال کرنے پر مجبور ہے۔

مزید پڑھیں: سہ فریقی سیریز؛ پاکستان کی مسلسل دوسری فتح


ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ کا کہنا ہے کہ فرگوسن کے مکمل طور پر ٹرائنگولر سیریز سے باہر ہونے کا امکان بھی موجود ہے، ہماری پوری توجہ اس بات پر مرکوز ہے کہ اس بار میگا ایونٹ میں ہمیں ان کی خدمات میسر ہوں، وہ ہمارے بولنگ اٹیک کا اہم ترین ہتھیار ہیں، ہم دیکھیں گے کہ اگلے چند روز میں ان کی تکلیف میں کتنی بہتری آتی ہے۔

مزید پڑھیں: نیوزی لینڈ کے خلاف فتح پر سابق کپتان کا بیان سامنے آگیا

 

دوسری جانب نیوزی لینڈ کو اپنے ایک اور اہم پلیئر ایڈم ملن کے بھی میگا ایونٹ سے قبل مکمل فٹ ہونے کا انتظار ہے، وہ ایڑی کی تکلیف کا شکار ہیں جس کی وجہ سے دی ہنڈرڈ ایونٹ میں بھی حصہ نہیں لے پائے تھے، انھوں نے اپنا آخری مسابقتی میچ مارچ میں آئی پی ایل میں کھیلا تھا، نیوزی لینڈ نے ہفتے کے روز ان کی جگہ بلیئر ٹکنر کا انتخاب کیا تھا۔

ان کے بارے میں اسٹیڈ نے کہا کہ میں نے گذشتہ روز ملن کو نیٹس میں دیکھا، مجھے وہ کافی بہتر دکھائی دیے، ہم انھیں ٹرائنگولر سیریز میں بھی احتیاط سے استعمال کریں گے۔
Load Next Story