جان سے مار دیں گے شہناز گِل کے والد کو فون پر قتل کی دھمکی

پولیس نے دھمکی آمیز فون کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں


ویب ڈیسک October 09, 2022
پولیس نے دھمکی آمیز فون کے حوالے سے تحقیقات شروع کردیں (فوٹو: ٹوئٹر)

معروف بھارتی اداکارہ و گلوکارہ شہناز گِل کے والد سنتوکھ سنگھ سُکھ کو جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق بگ باس 13 سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والی اداکارہ شہناز گِل کے والد کو ایک غیر ملکی نمبر کے ذریعے نامعلوم فون کال کے ذریعے دیوالی سے قبل جان سے مارنے کی دھمکی دی۔

رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب انکے والد بیاس سے ترنتن جا رہے تھے، فون کال پر دھمکی دینے والے شخص نے بدتمیزی سے بات کی اور تہوار سے پہلے اس کے گھر میں گھس کر اسے مار ڈالنے کا کہا۔

مزید پڑھیں: سلمان خان نے شہناز گل کو اپنی فلم سے نکال دیا؟

اداکارہ شہناز گِل کے والد نے پولیس کو دھمکی آمیز فون کے حوالے سے پولیس کو آگاہ کردیا ہے جس کی تحقیات بھی شروع کردی گئی ہیں تاہم ابتدائی معلومات کے مطابق پولیس تاحال کال کا سراغ لگانے میں ناکام رہی ہے۔

دوسری جانب بھارتی اداکارہ شہناز گِل نے ابھی تک اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے والد پر 25 دسمبر 2021 میں بھی حملہ کیا گیا تھا جس میں انکی گاڑی پر فائرنگ کی گئی تھی تاہم وہ بمشکل جان بچانے میں کامیاب ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں