بابراعظم نے کس ریکارڈ میں روہت وارنر کو جوائن کرلیا

بابراعظم کی گزشتہ ففٹی کے باعث پاکستان کیوی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا


ویب ڈیسک October 09, 2022
بابراعظم کی گزشتہ ففٹی کے باعث پاکستان کیوی ٹیم کو شکست دینے میں کامیاب ہوا تھا (فوٹو: پی سی بی)

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ہدف کے کامیاب تعاقب میں زیادہ ففٹیز کا حصہ ڈالنے والے اوپنرز کی فہرست میں بھارت کے روہت شرما اور ڈیوڈ وارنر کو جوائن کرلیا۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ٹرائنگولر سیریز میں بابر نے 10 ویں بار کسی میچ میں ففٹی کے ساتھ ٹیم کی فتح یقینی بنائی، بابراعظم نے اوپننگ پوزیشن کے علاوہ بھی ایک ایسی ففٹی بنائی جس میں گرین شرٹس سرخرو ہوئے۔

ہدف کے کامیاب تعاقب میں کسی بھی پوزیشن پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے زیادہ ففٹیز بنانے کا ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس ہے، انھوں نے 15 فاتح اننگز کھیلی ہیں، بابراعظم اور ڈیوڈ وارنر 12،12 اننگز کے ساتھ مشترکہ طور پر دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: محمد رضوان نے کرس گیل، بابراعظم اور کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

دوسری جانب بابراعظم نے 84 اننگز میں زیادہ ففٹیز کا ویراٹ کوہلی کا ریکارڈ برابر کردیا ہے، انھوں نے 28 بار یہ سنگ میل عبور کیا ہے۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 بیٹرز کی رینکنگ میں کپتان بابراعظم 3 نمبر پر موجود ہیں جبکہ محمد رضوان پہلی اور بھارت کے سوریا کمار دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |