موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے اقوام متحدہ میں پاکستان کو بڑی کامیابی مل گئی بلاول

چین، امریکا اور روس قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہیں، یہ پاکستان کی بڑی فتح ہے، وزیر خارجہ


ویب ڈیسک October 09, 2022
فوٹو: فائل

وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے قوم کو خوشخبری سنائی ہے کہ اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوچکی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عالمی سطح پر پاکستان کو ایک اور بڑی کامیابی ملی ہے، اقوام متحدہ میں پاکستان میں موسمیاتی تبدیلیوں سے تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی۔

بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ چین، امریکا اور روس بھی پاکستان کیلئےایک پیج پر آگئے، اقوام متحدہ میں 41 ممالک کی پاکستان میں موسمیاتی تباہی پر قرارداد منظور ہوگئی۔

مزید پڑھیں: سیلاب سے متاثر پاکستان کی مدد کرنا مغربی ممالک کی اخلاقی ذمہ داری ہے، اقوام متحدہ

ان کا کہنا تھا کہ چین، امریکا اور روس قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہیں،قرارداد پیش کرنیوالوں میں شامل ہونے پر چین، امریکا اور روس کے شکر گزار ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں