لاہور نشے میں دھت کارسوار کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی

شہریوں نے اسامہ نامی کار ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک October 09, 2022
فوٹو فائل

پنجاب کے دارالحکومت شفیق میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین خواتین اور بچوں سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے شفیق آباد میں تیز رفتار کار سوار افراد نے 5 موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں بائیک پر سوار افراد ، خواتین اور بچے زخمی ہوئے۔

کار کی ٹکر سے ثمینہ طاہر اس کا خاوند طاہر اور مریم سمیت 7 افراد زخمی ہو گئے۔ تمام زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ موقع پر موجود شہریوں نے ڈرائیور کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

عینی شاہد نے انکشاف کیا کہ کار ڈرائیور اسامہ نے شراب پی رکھی تھی، پولیس نے ملزم کو حراست میں لیتے ہوئے قانونی کارروائی شروع کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں