پریانکا چوپڑا کو ایرانی خواتین کی حمایت مہنگی پڑ گئی
بھارتی اداکارہ نے ایرانی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ہر ایک کو ان خواتین کی آواز بننا چاہئے۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا کو احتجاج کرنے والی ایرانی خواتین کی حمایت مہنگی پڑ گئی۔
بھارتی اداکارہ نے اپنے بیان میں ایرانی خواتین کی تعریف کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ہر ایک کو اس اہم موقع پر ان خواتین کی آواز بننا چاہئے۔
جہاں سوشل میڈیا کے مختلف صارفین نے اداکارہ کے بیان کی حمایت کی ہے وہیں کافی صارفین کو پریانکا کا بیان پسند نہیں آیا۔
صارفین کا کہنا تھا کہ اداکارہ نے بھارت میں موجود مسائل پر کبھی آواز نہیں اٹھائی، یہ ان کی کھلی منافقت ہے۔
ایک صارف نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ پریانکا کو ایرانی خواتین کی فکر ہے لیکن بلقیس بانو کے معاملے پر وہ بالکل خاموش رہیں۔
بعض صارفین نے یہ بھی کہا کہ انڈیا میں رہنے والے مسلمانوں کے ساتھ ریاستی سرپرستی میں مظالم ہورہے ہیں لیکن اداکارہ نے ان معاملات پر کبھی آواز نہیں اٹھائی۔