سی ٹی ڈی بنوں کی کامیاب کارروائی انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
ممتاز عرف طلحہ دہشت گردی، سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں اور شاہ خسن خیل خودکش حملہ میں مطلوب تھا
سی ٹی ڈی بنوں ریجن اور ضلعی لکی پولیس نے مطلوب دہشت گرد، بھتہ خور اور اشتہاری ممتاز عرف طلحہ کو گرفتار کرلیا۔
صوبائی حکومت نے دہشت گرد کی سر کی قیمت 15 لاکھ روپے مقرر کی تھی۔ حکام کے مطابق ملزم لکی مروت میں بھتہ خوری، دہشت گردی، سیکیورٹی فورسز پر بم دھماکوں اور شاہ خسن خیل خودکش حملہ میں مطلوب تھا۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی سی ٹی ڈی بنوں ریجن، ایس ایچ او تھانہ سی ٹی ڈی ، اسپیشل ٹیم سی ٹی ڈی بنوں نے علاقہ پہاڑی علاقہ میں دہشت گرد کی موجودگی سے متعلق معلومات پر آپریشن کیا۔