بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق 16 زخمی

بلوچستان میں دو ٹریفک حادثات میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوئے


ویب ڈیسک October 09, 2022
فوٹو: فائل

بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ اور نوشکی میں ٹریفک حادثات ہوئے جن میں 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق قلعہ سیف اللہ کے علاقے تنگہ حیدرزئی میں مخالف سمت سے آنے والی دو گاڑیاں تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

اس حادثے میں 5 مسافر جاں بحق جبکہ 7 کے قریب زخمی ہوئے۔ دوسرا حادثہ ونشکی آر سی ڈی شاہراہ پر پہنچ آیا جس میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 16 زخمی ہوگئے۔

ریسکیو حکام نے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں اور لاش کو قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے تمام زخمیوں کی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔