امیتابھ بچن کی نئی فلم ’گڈبائے‘ باکس آفس پر فلاپ ہوگئی

فلم ’گڈبائے‘ سینما گھروں میں پہلے دن ایک کروڑ روپے کا بزنس بھی نہ کرسکی.


ویب ڈیسک October 09, 2022
چرن جیوی کی فلم ’گاڈفادر‘ نے تین دنوں میں 100 کروڑ کما لیے ہیں۔ فوٹو: انسٹاگرام

امیتابھ بچن کی نئی فلم 'گڈبائے' سینما گھروں میں پہلے دن ایک کروڑ روپے کا بزنس بھی نہ کرسکی اور بری طرح فلاپ ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کی فلم 'گڈبائے' نے پہلے دن صرف 90 لاکھ روپے کا بزنس کیا۔

دوسری طرف رواں ہفتے ریلیز ہونے والی چرن جیوی کی فلم 'گاڈفادر' نے تین دنوں میں 100 کروڑ کما لیے ہیں۔

قبل ازیں گڈبائے کے پروڈیوسرز نے اعلان کیا تھا کہ پہلے دن فلم کے ٹکٹ پورے ملک میں 150 روپے میں دستیاب ہوں گے۔

فلم میں امیتابھ بچن کے ساتھ رشمیکا مندانا، نینا گپتا، پویل گولاٹی، ایلی اورم، سنیل گروور، ساحل مہتا اور ابھیشک خان نے بھی اداکاری کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔