خواتین نے ساڑھی میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کردیا

انٹرنیٹ پر خواتین کے کبڈی میچ کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے، جسے اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں


ویب ڈیسک October 09, 2022
فوٹو اسکرین گریپ

بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں منعقد ہونے والے اولمپکس میں خواتین نے ساڑھی میں کبڈی کھیل کر سب کو حیران کردیا۔

ریاست چھتیس گڑھ کے سرکاری افسر اوینش نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر پر ساڑھی میں ملبوس خواتین کے کبڈی کھیلنے کی ویڈیو شیئر کی۔

اس ویڈیو میں خواتین کو دو ٹیموں میں کبڈی کھیلتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ وہاں شرکا اپنی ٹیموں کی سپورٹ کے لیے بھی موجود تھے اور خواتین کھلاڑیوں کے حق میں نعرے بازی کررہے تھے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلہ مقامی سطح پر عوام نے منعقد کیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا صارفین نے بہت سراہا اور ساڑھی میں کبڈی کھیلنے کو ایک نیاز انداز قرار دیا۔


ٹویٹر پر شیئر ہونے والی اس ویڈیو کو اب تک ہزاروں صارفین دیکھ چکے ہیں جبکہ سیکڑوں نے اس پر دلچسپ تبصرے بھی کیے۔

ایک صارف نے ویڈیو پر لکھا کہ 'یہ بہت ہی بڑھیا ہے'۔ جبکہ ایک اور نے لکھا کہ یہ ویڈیو دیکھ کر ایک خوشگوار حیرت ہوئی۔

اوجال راجپوت نے کہا کہ 'انٹرنیٹ پر آج کے دن کی سب سے بہترین ویڈیو مجھے یہ لگی، جس نے ایک نئی امید کو جگا دیا ہے'۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ اگر ہم ان خواتین کو سرکاری سطح پر سپورٹ کریں تو یہ ملک (بھارت) کا نام عالمی سطح پر روشن کرسکتیں ہیں۔

واضح رہے کہ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ خواتین پہلوانوں کے درمیان کبڈی کے میچ کا انعقاد کیا گیا کیونکہ اس سے قبل صرف مرد ہی مخصوص لباس میں یہ کھیل کھیلتے ہوئے نظر آتے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔