آسٹریلوی بلےباز کی انگلش بولر کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی ویڈیو وائرل
میتھیو ویڈ نے درمیان میں آکر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکا
آسٹریلوی ٹیم کے بلے باز میتھیو ویڈ کی جانب سے انگلینڈ کے فاسٹ بولر مارک ووڈ کو کیچ پکڑنے سے روکنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جبکہ ایک نئی بحث بھی چھڑ گئی۔
آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان پہلے ٹی ٹوئنٹی کے دوران تنازعہ اسوقت کھڑا ہوا جب بلے باز میتھیو ویڈ کی جانب سے مارک ووڈ کو کیچ لینے سے روکا گیا۔
آسٹریلوی ٹیم 209 رنز کے ہدف کا تعاقب کر رہی تھی کہ 17ویں اوور میں میتھیو ویڈ نے مارک ووڈ کی گیند پر شاٹ مارنے کی کوشش کی تاہم گیند سیدھا اوپر چلا گیا جبکہ اسی دوران مارک ووڈ کیچ پکڑنے کے لیے اسٹرائیک اینڈ کی طرف بھاگے لیکن یہاں میتھیو ویڈ نے وکٹ پر واپسی جاتے ہوئے بازو کے ذریعے فاسٹ بولر کو کیچ پکڑنے سے روک دیا۔
انگلینڈ کے کپتان جوس بٹلر نے شک میں اپنے بازو بھی اٹھائے لیکن مہمان ٹیم نے کوئی اپیل نہیں کی جس کے باعث میتھیو ویڈ آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو سے نئی بحث بھی چھڑ گئی ہے جہاں بعض صارفین میتھیو ویڈ کے عمل کو ''اسپورٹس مین اسپرٹ'' کے خلاف قرار دے رہے ہیں جبکہ بعض کا کہنا ہے کہ میتھیو ویڈ کو معلوم ہی نہیں کہ گیند کہاں ہے لیکن پھر بھی انہوں نے مارک ووڈ کو روکا۔
معاملے پر فی الحال آئی سی سی کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ انگلینڈ نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں دلچسپ مقابلے کے بعد آسٹریلیا کو 8 رنز سے شکست دی۔