انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ پاکستان نے بھارت کو شکست دے دی

شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا

—فوٹو

دی بیڈ بوائے کے نام سے معروف پاکستان کے عبداللہ چانڈیو نے متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں منقعدہ انٹرنیشنل کک باکسنگ چیمپئن شپ میں بھارتی حریف کو شکست دے دی.

شکیل چانڈیو نے بھارتی کک باکسر محمد صہیب کو مات دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا، دوران مقابلہ پاکستانی کک باکسر نے اپنے بھارتی حریف پر تابڑ توڑ حملے کرکے اپنی سبقت دکھائی۔


فتح کے بعد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے شکیل چانڈیو نے اپنی کامیابی پاکستان کےسیلاب متاثرین کے نام کی۔ انہوں نے اس جیت کے ساتھ پروفیشنل سرکٹ پر اپنے ناقابل شکست ریکارڈ کو 16 فائٹس تک پہنچا دیا۔

دوسری جانب بھارتی فائٹر محمد صہیب کو پروفیشنل سرکٹ میں تیسری شکست کا سامنا کرنا پڑا، وہ اپنے 17 میں سے 14 مقابلے جیت چکے ہیں۔ واضح رہے کہ دبئی میں ہونے والی کک باکسنگ چیمپئن شپ کے 10 مقابلوں میں خواتین سمیت دنیا بھر سے 20 ٹاپ فائٹرز اور متعدد چیمپئن شپ جیتنے والے کک باکسرز نے شرکت کی۔
Load Next Story