ہندوانتہاپسند بی جے پی نے مسلمانوں کے معاشی قتل کی کال دے دی

ہندو مسلمانوں کی دکانوں اور ٹھیلوں سے چیزیں خریدنا بند کردیں، بی جے پی رکن اسمبلی

بی جے پی کے رکن اسمبلی نے سپورٹرز سے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کا حلف بھی لیا:فوٹو:فائل

بھارت کی ہندوانتہاپسند حکمراں جماعت بی جے پی نے مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کی کال دے دی۔

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہندوانتہاپسند جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ پرویش سنگھ ورما نے ہندوؤں کو مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کی کال دے دی۔

بی جے پی کے مسلمان دشمن رکن پارلیمنٹ نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ہندوؤں سے کہا کہ وہ مسلمانوں کے ٹھیلوں اور دکانوں سے سبزیاں اوردیگراشیا خریدنا بند کردیں۔ مسلمانوں کو کام کی مزدوری بھی نہ دی جائے۔




بی جے پی رکن نے مزید ہرزہ سرائی کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو سبق سکھانے اور درست کرنے کے لئے ان کا معاشی بائیکاٹ بہت ضروری ہے۔ اس نے مجمع سے مسلمانوں کا معاشی بائیکاٹ کرنے کا حلف بھی لیا۔

سوشل میڈیا پر بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد متعدد صارفین نے پولیس سے انتہاپسند رکن اسمبلی کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔

 

 
Load Next Story