بھارت کی ریاستی دہشتگری 2 کشمیری نوجوان شہید

قابض بھارتی فورسز نے متعدد کشمیری نوجوانوں کو گرفتار بھی کرلیا


ویب ڈیسک October 10, 2022
نام نہاد سرچ آپریشن کے لئے موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی:فوٹو:فائل

مقبوضہ کشمیر میں بھارت کی ریاستی دہشتگردی جاری ہے۔ قابض بھارتی فورسز نے مزید دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

کشمیری میڈیا کے مطابق بھارتی فورسز نے اننت ناگ کے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور لوگوں کو زبردستی گھروں میں محصور کردیا۔

قابض بھارتی فوج نے گھرگھرتلاشی کے دوران خواتین سے بدتمیزی کی اور بچوں کو ہراساں کیا۔ سرچ آپریشن کی آڑ میں بھارتی فورسز نے فائرنگ کر کے دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا اور متعدد کو گرفتار کرلیا۔ اننت ناگ اور قریبی علاقوں کی ناکہ بندی جاری ہے۔ علاقے میں موبائل اور انٹرنیٹ سروس بھی بند ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں