یوم پاکستان حکومت کا اعلیٰ خدمات انجام دینے والوں کو سول اعزازات دینے کا اعلان

کرکٹر مصباح الحق اور بلائنڈکرکٹ ٹیم کےکپتان ذیشان عباسی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔


ویب ڈیسک March 23, 2014
ہاکی اولمپئن سمیع اللہ، حنیف خان، حسن سردار اور وسیم احمد کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ فوٹو؛فائل

حکومت نے 75 ویں یوم پاکستان کے موقع پر مختلف شعبوں سے وابستہ لوگوں کو اعلیٰ خدمات انجام دینے پر سول اعزازات دینے کا اعلان کیا ہے۔

سول اعزازات دینے کی تقریب ایوان صدر میں ہو گی اور صدر مملکت ایوارڈ دیں گے، ہاکی اولمپئن سمیع اللہ، حنیف خان، حسن سردار اور وسیم احمد کو ستارہ امتیاز دینے کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ مرحوم شہزاد احمد کے لئے ادب میں خدمات پرستارہ امتیازدینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ سابق وزیر قانون وپارلیمانی امور مرحوم اقبال حیدر کو ہلال امتیاز سے نوازا جائےگا جب کہ فزکس میں اعلیٰ خدمات پرغلام نبی کوبھی نشان امتیاز سے نوازا جائےگا۔

لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کرنے پر ملالہ یوسف زئی کوستارہ جرات دیا جائےگا۔ اداکار اورنگزیب لغاری اورڈرامہ نگاریونس جاوید، کرکٹر مصباح الحق اور بلائنڈکرکٹ ٹیم کےکپتان ذیشان عباسی کو پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ دیا جائے گا۔ اس کے علاوہ شہید ولی خان بابرکے لئے بھی پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈکااعلان کیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔