حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں
بیرون ملک سے آئی تمام رقوم کو تحریک انصاف کی سیاسی مہم کے لیے استعمال کیا گیا۔
فارن فنڈنگ کیس میں تحریک انصاف کے بانی رکن حامد زمان کے خلاف ایف آئی اے کی ابتدائی تحقیقات سامنے آگئیں۔
ایف آئی اے تحقیقات کے مطابق ملزم حامد زمان نے تحریک انصاف کی لیڈرشپ سے ملکر تین بینک اکاؤنٹس کھولے جن میں امریکی ڈالر ، برطانوی پاؤنڈ اور پاکستانی روپوں کا اکاؤنٹ شامل تھا۔
پاکستان میں بینک اکاؤنٹ انصاف ٹرسٹ کے نام سے کھلوائے گئے، جن میں 8 مئی 2013 کو 6 لاکھ 25 ہزار امریکی ڈالر آئے پھر اس میں سے 3 کروڑ 60 لاکھ روپے 9 مئی 2013 کو نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے.
اسی سے متعلق: فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی کے بانی رکن حامد زمان گرفتار
10 مئی کو ڈھائی کروڑ روپے ایک اور نجی کمپنی کو ٹرانسفر کیے گئے .بیرون ملک سے آئی تمام رقوم کو تحریک انصاف کی سیاسی مہم کے لیے استعمال کیا گیا۔
مزید ڈیجیٹل شواہد اور دیگر ملزمان کی معلومات کے لیے ملزم حامد زمان سے تفتیش جاری ہے۔