کیوی بیٹر کے زوردار چھکے سے 12 سالہ مداح لڑکی زخمی

زخمی لڑکی کو اسپتال منتقل کیا گیا اوررات بھر نگہداشت کے بعد صبح ڈسچارج کردیا گیا

کیوی بیٹر نے میچ جیتنے کے بعد زخمی لڑکی کی خیریت دریافت کی:فوٹو:سوشل میڈیا

بنگلا دیش کے خلاف میچ میں نیوزی لینڈ کے بیٹر کے زوردار چھکے نے 12 سالہ مداح لڑکی کو زخمی کردیا۔

بلیک کیپس ٹوئٹر اکاؤنٹ پرجاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرائسٹ چرچ میں فریقی سیریز کے بنگلا دیش اور نیوزی لینڈ کے میچ کے اٹھارویں اوور میں کیوی بیٹر گلین فلیپس نے شاندار چھکا لگایا جو اسٹیڈیم میں بیٹھی 12 سالہ لڑکی کو لگا۔ زخمی لڑکی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد اسپتال منتقل کیا گیا۔




لڑکی کے زخمی ہونے سے دونوں کیوی بیٹرز پریشان ہوگئے۔ گلین فلیپس نے ایک اور چھکا لگا کر ٹیم کو فتح دلائی اور اس کے بعد بھاگتے ہوئے زخمی لڑکی کے پاس گئے اور اس کی خیریت دریافت کی۔ زخمی لڑکی کو رات بھر نگہداشت کے بعد پیر کی صبح اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔
Load Next Story