مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستہ تیار

نبی کریمﷺ مسجد قبا تک جانے کے لیے یہی راستہ استعمال کیا کرتے تھے


ویب ڈیسک October 10, 2022
راستے کو لائٹس سے سجایا گیا ہے:فوٹو:سوشل میڈیا

مسجد نبویﷺ سے مسجد قباء تک پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستہ تیارکرلیا گیا۔

مسجد نبویﷺ سے اسلام کی پہلی مسجد قباء تک پہنچنے کے لیے پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی راستہ تیار کرلیا گیا ہے۔خصوصی ٹریک کو ''درب السنہ'' کا نام دیا گیا ہے جس کا مقصد مسجد نبوی ﷺسے مسجد قبا تک پیدل چلنے کی نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت کو زندہ کرنا ہے۔

تقریباً تین کلومیٹر کا ٹریک اس تاریخی راستے پر بنایا گیا ہے جسے نبی کریم ﷺ مسجد نبوی ﷺ سے مسجد قبا جانے کے لیے استعمال کیا کرتے تھے۔ نبی کریم ﷺ کبھی پیدل اور کبھی اونٹنی پر مسجد قبا تک سفر کیا کرتے تھے۔

پیدل چلنے والوں کے لیے خصوصی ٹریک کو جدید طرز پر بنایا گیا ہے اور پورے راستے کو لائٹس سے سجایا گیا ہے جبکہ خریداری کے لیے اطراف میں دکانیں بھی بنائی گئی ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں