ہم اسلام آباد کے داخلی وخارجی راستے بندکرینگے شوکت یوسفزئی
ہم دھرنا دیتے ہوئے اس حکومت کو ختم کردیں گے، شوکت یوسفزئی
خیبر پختونخوا کے وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا ہے کہ ہم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیں گے۔
خیبر یونین آف جرنلسٹس کے پروگرام میٹ دی پریس میں اظہارخیال کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے محنت و ثقافت شوکت یوسفزئی کا کہنا تھا کہ ہم نے کسی کو احتجاج سے نہیں روکا تو یہ کیسے روکیں گے۔ یہ 27 کلومیٹر کی حکومت ہے ہم دھرنا دیتے ہوئے اس حکومت کو ختم کردیں گے۔
شوکت یوسفزئی کا مزید کہنا تھا کہ ہم اسلام آباد کے داخلی اور خارجی راستے بند کردیں گے۔ احتجاج کا قانونی اور آئینی حق استعمال کررہے ہیں۔ رانا ثنا اللہ اتنے خوفزدہ ہوئے کہ پہلے ہی کنٹینر سٹی آباد کردیا۔
انہوں نے کہا یہ امپورٹڈ حکومت ہے۔ صرف عمران خان کو سیاست سے آؤٹ کرنا ایجنڈا تھا۔ اس حکومت کو گھر نہیں جیل بھیجنا چاہیے۔ہم صوبائی اسمبلیاں توڑ بھی دیں اور مرکز الیکشن نہ کرائے۔ ان کا کوئی اعتبار نہیں۔
شوکت یوسفزئی نے مزید کہا کہ سوات میں پرانے حالات واپس نہیں آئیں گے۔ دہشتگردی مکمل طورپر ختم نہیں ہوئی ہے۔سوات کے حالات کنٹرول میں ہیں گرفتاریاں بھی ہوئی ہیں۔ حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے کہیں بھاگی نہیں۔