ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

حریم شاہ کا کہنا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں


ویب ڈیسک October 10, 2022
حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے(فائل فوٹو)

ٹک ٹاکر حریم شاہ نے سیکورٹی کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر حریم شاہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ سندھ ہائیکورٹ پہنچیں جہاں انہوں نے ہائیکورٹ میں اپنی سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی۔

دائر درخواست حریم شاہ نے مؤقفاختیار کیا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے ذریعے دھمکیاں ملی ہیں، اس لئے انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

حریم شاہ کے وکیل منیر احمد نے بتایا کہ درخواست کی فوری سماعت کی استدعا کی گئی ہے جبکہ درخواست میں آئی جی سندھ، محکمہ داخلہ و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

یاد رہے کہ حریم شاہ کے خلاف ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات کررہی ہے،3 اکتوبر کو سندھ ہائی کورٹ نے حریم شاہ کی حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں ایف آئی اے سے تفتیش میں تعاون کی ہدایت کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں