کراچی دکان میں گیس دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 5 زخمی
دھماکے سے دکان کے باہر پارک ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا
ڈیفنس میں آن لائن فوڈ ڈیلیوری کی دکان میں دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 5افراد زخمی اور ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پیر کو ڈیفنس خیابان جامی میں قائم آن لائن فوڈ ڈیلیوری کی دکان میں دھماکا ہوگیا جو اتنا شدید تھا کہ دکان کے سامنے کی دیوار گرگئی جبکہ آس پاس کی عمارتوں پر لگے شیشے بھی ٹوٹ گئے ، دھماکے سے چھ افراد زخمی ہوگئے جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
دھماکے سے دکان کے باہر پارک ایک گاڑی اور متعدد موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچا ، اطلاع ملتے ہی پولیس ، رینجرز اور ریسکیو ورکرز کی بڑی تعداد جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طور پر جناح اسپتال اور اس کے بعد سول اسپتال کے برنس وارڈ منتقل کیا ، تمام افراد جھلسنے کے باعث زخمی ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں سولہ سالہ شاہ نور ولد شہزاد ، پینتیس سالہ زوہیب ولد مقصود ، تیس سالہ عامر ولد صغیر اور چھبیس سالہ انیل ولد نعمان شامل ہیں جبکہ دو زخمیوں کی حالت تشویش ناک ہے۔
جس عمارت میں دھماکا ہوا اس کے گرائونڈ فلور پر دکانیں قائم ہیں جبکہ بالائی منزلوں پر فلیٹ ہیں جن میں رہائش ہے جبکہ اطراف میں ایسی ہی عمارتیں ہیں جن میں بڑی تعداد میں شہری رہائش پذیر ہیں ، واقعے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
پولیس حکام نے واقعے کے بعد بم ڈسپوزل یونٹ اور کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کرلیا ، بم ڈسپوزل حکام نے بتایا کہ واقعہ گیس لیکیج کے باعث پیش آیا۔
گیس کی لائن خستہ حالت میں تھی جس میں ممکنہ طور پر رات بھر گیس کا اخراج جاری رہا اور صبح جب دکان کھولنے کے بعد کسی نے ماچس جلائی ہوگی تو اس سے دھماکا ہوگیا ، حکام نے مزید بتایا کہ واقعے میں تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔
دھماکے کا ایک زخمی چل بسا
دھماکے میں شدید زخمی ہونے والا ایک شخص سول اسپتال کے برنس وارڈ میں دوران علاج چل بسا۔ ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 23 سالہ فائز کے نام سے کی گئی جو کہ کورنگی کا رہائشی تھا۔ لاش پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد اس کے بھائی کے حوالے کر دی۔
مرحوم آن لائن فوڈ ڈیلیوری کا ملازم بتایا جاتا ہے، دکان میں ہونے والے گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں زخمی ایک نامعلوم شخص کی بھی حالت تشویش ناک بتائی جا رہی ہے۔