ملک میں امن ضرور واپس آئے گا نوجوان جدید تعلیم سے عسکریت پسندوں کا مقابلہ کریں کرزئی

جاں بحق ہونیوالے بچے یہ جان کرخوش ہونگے کہ حملے کے باوجود لاکھوں بچے مسکراتے ہوئے اسکول جارہے ہیں،افغان صدر

جاں بحق ہونیوالے بچے یہ جان کرخوش ہونگے کہ حملے کے باوجود لاکھوں بچے مسکراتے ہوئے اسکول جارہے ہیں،افغان صدر۔فوٹو:ُفائل

افغان صدر حامد کرزئی نے نوجوانوں سے کہا ہے کہ وہ جدید تعلیم حاصل کر کے طالبان کا مقابلہ کریں اورکابل کے سیرینا ہوٹل میں مارے جانیوالے 2بچوں کے خون کا قرض اتاریں۔


افغانستان میں نئے تعلیمی سال کے آغاز پر ایک اسکول میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افغان صدر نے سرینا ہوٹل میں طالبان کے حملے میں اے ایف پی کے نامہ نگار سرداراحمد، اس کی اہلیہ اور 2بچوں کے قتل پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جاں بحق ہونیوالے بچے یہ جان کرخوش ہوں گے کہ حملے کے باوجود لاکھوں بچے مسکراتے ہوئے اسکول جارہے ہیں، آپ ملکی کامیابی کیلیے جاری کاررواںمیں ہمارے ساتھی ہیں۔ طالبان کے حملے میں جاں بحق ہونیوالے سردار احمد کے بچ جانے سب سے چھوٹے بچے کی بھی حالت بدستور تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ملک میں پائیدار امن وامان یقینا دوبارہ لوٹے گا' افغانستان میں امن دوبارہ آئے گا' طالبان ہمارے ساتھ رابطے میں ہیں اور جلد ان رابطوں کا نتیجہ امن کی صورت میں نکلے گا۔ انہوں نے کہا کہ افغان شہریوں کو ائندہ عام انتخابات میں بھر پور حصہ لینا چاہیے۔
Load Next Story