پریانکا چوپڑانے اپنی پہلی میوزک البم کا گانا ریلیزکردیا

البم کے تمام گانے انگریزی میں ہیں لیکن اس میں روایتی موسیقی کا استعمال کیا گیا ہے, پریانکا چوپڑا

البم کے تمام گانے انگریزی میں ہیں لیکن اس میں روایتی موسیقی کا استعمال کیا گیا ہے, پریانکا چوپڑا فوٹو فائل

بالی وڈ کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے اپنی پہلی میوزک البم کا گانا ریلیزکردیا ہے۔


پریانکا چوپڑا نے اپنی پہلی انٹرنیشل البم کے پہلے گانے کی افتتاحی تقریب کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ان کا اداکارہ بننا ایک اتفاق تھا دراصل ان کی ہمیشہ سے یہ خواہش تھی کہ وہ ایک گلوکارہ بنیں۔

پریانکا چوپڑا نے کہا کہ ان کے البم کے تمام گانے انگریزی میں ہیں لیکن اس میں روایتی موسیقی کا استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اپنا البم امریکا اوربرطانیہ میں بھی لانچ کریں گی ۔
Load Next Story