شرح سود 15 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا اعلان
روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، اسٹیٹ بینک
اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے شرح سود کو 15 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اسٹیٹ بینک نے نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا جس کے تحت شرح سود کو اگلے دو ماہ کے لیے 15 فیصد کی سطح پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیٹ بینک نے کہا ہے کہ روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیا ہے، سیلاب کی وجہ سے رواں مالی سال معاشی ترقی کی شرح نمو 2 فیصد تک رہنے کی توقع ہے جبکہ سیلاب سے قبل معاشی نمو 3 سے 4 فیصد تک رہنے کا امکان تھا۔