ہندوؤں کا مقدس’’سبزی خور‘‘مگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا

مگر مچھ 75 سال سے مندر کی جھیل میں رہ رہا تھا اور اس کے حوالے سے ایک دلچسپ کہانی بھی مشہور تھی


ویب ڈیسک October 10, 2022
مگرمچھ دو روز سے پرساد کھانے بھی نہیں آیا تھا، فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی ریاست کیرالہ کی ایک جھیل کے عین درمیان بنائے گئے اننتپدمنابھا سوامی مندر میں پرساد پر زندہ رہنے والا سبزی خور مگرمچھ مردہ حالت میں پایا گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کیرالہ کے علاقے آننت تھپورا کی کاسرگوڈ جھیل میں ہندوؤں کے لیے مقدس مگر مچھ مردہ حالت میں پایا گیا۔ یہ مگر مچھ 75 سال سے اسی مندر کی جھیل میں رہ رہا تھا اور گوشت کے بجائے پرساد کے لیے آنے والی سبزیاں اور پھل کھایا کرتا تھا۔

اسی بنیاد پر مندر میں آنے والے یاتری اس مگر مچھ کو بابیہ کے نام سے پکارا کرتے تھے اور دن میں دو بار پرساد پیش کیا کرتے تھے۔ اس مگر مچھ کے بارے میں یہ کہانی بھی مشہور ہے کہ 1945 میں اس جھیل میں برطانوی فوج نے ایک مگر مچھ کو گولی مار دی تھی جس کے بعد بابیہ مگرمچھ نمودار ہوا تھا۔



مندر کے ٹرسٹی ادے کمار آر گیٹی نے بتایا کہ اس مگرمچھ کی طبیعت پچھلے کچھ دنوں سے ٹھیک نہیں تھی جس پر منگلورو کے پیلیکولہ بائیولوجیکل پارک کے ویٹرنری سرجنوں کو بھی دکھایا تھا تاہم افاقہ نہ ہوا اور گزشتہ دو روز سے بابیہ پرساد کھانے بھی نہیں آیا تھا ہم نے کافی ڈھونڈا لیکن کہیں مل سکا اور اب اس کی لاش ملی ہے۔

مگرمچھ بابیہ کو مندر کے میدان میں دفن کیا جائے گا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں