کامران ٹیسوری نے گورنر سندھ کے عہدے کا حلف اٹھالیا
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے محمد کامران خان ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا
گورنرہاﺅس میں منعقدہ حلف برداری کی سادہ و پروقار تقریب میں محمد کامران خان ٹیسوری نے سندھ کے 34 ویں گورنر کے طور پر حلف اٹھایا۔
چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی ایم شیخ نے محمد کامران خان ٹیسوری سے گورنر سندھ کے عہدہ کا حلف لیا۔
تقریب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی صوبائی وزراء امتیاز شیخ سعید غنی پرنسپل سکریٹری گورنر سندھ ڈاکٹر سید سیف الرحمان ایڈیشنل ائی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو سمیت دیگر افسران بھی شریک ہوئے۔
تقریب میں رکن قومی اسمبلی کنوینر ایم کیو ایم ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،سابق میئر کراچی وسیم اختر،ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب ،رکن صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن، وزیراعلی کے معاون خصوصی وقار مہدی کی بھی شریک ہوئے تقریب میں موجود معززین نے عہدہ سنبھالنے پر کامران خان ٹیسوری کو مبارک باد دی۔
مزید پڑھیں : صدر مملکت نے کامران خان ٹیسوری کی گورنر سندھ تعیناتی کی منظوری دیدی
کامران ٹیسوری نے کہاکہ وہ اپنے اوپر کئے گئے اعتماد پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کریں گے، ذمہ داریوں کی ادائیگی کے لئے سب کو ساتھ لے کر چلیں گے اور صوبہ کے مسائل کے حل کے لئے ہر متعلقہ فورم پر آواز اٹھائیں گے۔
واضح رہے کہ صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے گذشتہ روز آئین کے آرٹیکل 101 کی ذیلی شق ایک کے تحت محمد کامران خان ٹیسوری کو سندھ کا نیا گورنر تعینات کرنے منظوری دی تھی۔
گورنر سندھ کا عہدہ عمران اسماعیل کے استعفیٰ کے بعد سے خالی تھا اور اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج خان درانی بطور قائم مقام گورنر فرائض انجام دے رہے تھے-
ایکسپریس نیوز کے مطابق متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما کامران ٹیسوری سندھ کے 34 ویں گورنر بن گئے، انہوں نے عہدے کا حلف اٹھالیا اس کے ساتھ ہی انہوں ںے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونئیر کے عہدے سے استعفی دے دیا۔