یوکرینی لڑکی کی سیلفی لینے کے دوران روسی میزائل گرنے کی ویڈیو وائرل
روس نے یوکرین کے دارالحکومت سمیت 7 بڑے شہروں پر میزائل داغے جس میں مجموعی طور پر 10 افراد ہلاک ہوئے
روس فوج نے یوکرین کے دارالحکومت سمیت 7 بڑے شہروں پر میزائل داغے اور اسی دوران ایک لڑکی سیلفی لے رہی تھی جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کیف پر روسی فوج نے میزائل برسائے جو ایک بس اڈے پر گرے جس سے وہاں آگ بھڑک اُٹھی اور کم از کم پانچ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔ ہر طرف افراتفری مچ گئی اور لوگوں کی چیخ و پکار سے فضا گونچ اُٹھی۔ میزائل گرنے کی آواز کتنی ہولناک ہوتی ہے اس کا اندازہ ایک وائرل ویڈیو سے لگایا جا سکتا ہے۔
یوکرینی لڑکی اپنے موبائل سے سیلفی ویڈیو بنا رہی تھی کہ اس دوران طیاروں کی پرواز اور پھر میزائل گرنے کی زوردار آواز سنائی دیتی ہے جس سے وہ لڑکی نہایت خوف زدہ ہوجاتی ہے۔
یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وئرل ہوگئی اور صارفین نے جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ خونی جنگ سے انسانیت کا نقصان ہے اسے فوری بند ہونا چاہیئے۔