ٹرولز سے تنگ آکر کرن جوہر نے ٹویٹر کو چھوڑ دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے سے قبل کرن جوہر نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جو اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔


ویب ڈیسک October 10, 2022
کرن جوہر انسٹاگرام پر ایکٹیو رہیں گے۔ فوٹو: انسٹاگرام

نامور بھارتی فلم ڈائریکٹر کرن جوہر نے ٹوئٹر پر اپنا اکاؤنٹ ڈیلیٹ کردیا۔

کرن جوہر کو اکثر مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر ٹرولز کی جانب سے تنقید کا سامنا رہتا ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم چھوڑنے سے قبل کرن جوہر نے ایک پیغام بھی جاری کیا تھا جو اب ٹوئٹر پر موجود نہیں ہے۔

Twitter

فلم ساز نے اپنے اس پیغام میں کہا تھا کہ 'مثبت توانائیوں کے لیے مزید جگہ بنانے کی جانب یہ ان کا پہلا قدم ہے'۔

کرن جوہر نے اپنا پہلا قدم بتاتے ہوئے لکھا کہ 'گڈبائے ٹوئٹر'۔

ان کے اس پیغام پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا رجحان سامنے آیا ہے، کسی نے کرن جوہر کو ٹرول کیا تو کوئی فلم ساز کی کمی کو محسوس کرنے لگا ہے۔

واضح رہے کہ کرن جوہر انسٹاگرام پر ایکٹیو رہیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں