ساجد خان کو ’بگ باس 16‘ سے نکالنے کیلئے بھارتی وزیر کو خط لکھ دیا گیا

دہلی کمیشن فار ویمن چیف سواتی مالیوال نے اس حوالے سے انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے۔

بگ باس سیزن 16 کی پہلی قسط یکم اگست کو نشر ہوئی تھی (فوٹو: فائل)

انڈیا کے یونین انفارمیشن اور براڈکاسٹنگ منسٹر انوراگ ٹھاکر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ جنسی ہراسانی کے ملزم ساجد خان کو 'بگ باس 16' سے نکالا جائے۔

دہلی کمیشن فار ویمن چیف سواتی مالیوال نے اس حوالے سے انوراگ ٹھاکر کو خط لکھا ہے۔

سواتی مالیوال نے ٹویٹر پر لکھا ہے کہ ساجد خان پر دس خواتین نے جنسی ہراسانی کے الزامات لگائے اور اب ایسے شخص کو بگ باس کا حصہ بنایا گیا ہے جو کہ غلط ہے۔
Load Next Story