ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خصوصی ہدایت پر بننے والی مرکزی شاہراہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

سڑک اور اطراف کی گلیوں میں موجود تعفن زدہ پانی نے حکومت اور بلدیاتی اداروں کی قلعی کھول کررکھ دی


دعا عباس October 10, 2022
فوٹو: ایکسپریس

ایڈمنسٹریٹر کراچی کی خصوصی ہدایت پر تعمیر کی جانے والی مرکزی شاہراہ جہانگیر روڈ ایک ہفتے میں ہی ٹھوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی سڑک جہانگیر روڈ ایک ہفتے میں ہی دوبارہ ادھڑ چکی ہے،ناقص میٹریل کے استعمال کے باعث مرکزی سڑک کے بیچ و بیچ گہرا گڑھا پڑ گیا ہے۔

جہانگیر روڈ سمیت اطراف کی گلیوں میں بھی گٹر ابل پڑے ہیں،تعفن زدہ پانی راہ گیروں کی مشکلات میں اضافہ کررہا ہے،جو بلدیاتی اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔

Jhangir-Rd-2

پاکستان ورکز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے برسوں بعد مرکزی سڑک کے ایک ٹریک کی ازسرنو تعمیر کو یقینی بنایا گیا تھا۔

Jhangir-Rd-3

شہری نے کہا کہ ٹینڈرز اور ٹیکس کے نام پر اربوں روپے رکھے جاتے ہیں لیکن صرف نمائشی طور پر کام کیا جاتا ہے،سڑک کی تباہی کے سبب تین ہٹی سے جہانگیر روڈ کی جانب بڑھنے والا ٹریفک خاصہ متاثر ہے۔

Jhangir-Rd-3-1

جہانگیر روڈ کا دوسرا ٹریک بھی گہرے گڑھوں اور ابلتے گٹروں کے سبب تباہی کے دہانے پر ہے اور انتظامیہ کی خصوصی توجہ کا منتظر ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں