یوم پاکستان آج ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے
دن کا آغاز اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا،ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں
آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے نماز فجر کے بعد اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور ملک کی سلامتی و خوشحالی کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق آج ملک بھر میں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جارہا ہے دن کا آغاز اسلام آباد سمیت صوبائی دارالحکومت میں 21 توپوں کی سلامی کے ساتھ ہوا جبکہ ملک کی خوشحالی اور سلامتی کیلئے مساجد میں خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔ یوم پاکستان کے موقع پر اپنے پیغام میں صدرممنون حسین،وزیراعظم نوازشریف ،چاروں گورنرز، وزرائے اعلیٰ،اسپیکروڈپٹی اسپیکرقومی اسمبلی ،تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان اوردیگر قومی رہنمائوں نے کہا ہے کہ یومِ پاکستان ان نظریات کی تجدیدکا دن ہے جوہمارے پیارے وطن کی تخلیق کے پیچھے کار فرما تھے ،یہ اس عظیم قیادت اور اُنکے نظریات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک موقع ہے، جنھوں نے بے پناہ مسائل کا ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور برصغیر کے مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ مملکت کے حصول کے مشن پرقائم رہے۔
آج کادن ہمیں یہ موقع بھی فراہم کرتاہے کہ اس ملک کی تشکیل کے پیچھے کارفرما سوچ کومستقبل کے معماران کو منتقل کریں اوراُنہیں ان عظیم مقاصدکے حصول کے لیے تیارکریں،انھوں نے زور دے کرکہا کہ نوجوان شاعرِ مشرق علامہ محمداقبال کے خوابوں اور قائداعظم ؒ کے افکار سے آگاہی حاصل کریں اوران کی روشنی میں مثالی ریاست کے قیام کے نظریے کوسمجھیں تاکہ انھیں نظریہ پاکستان کاشعور حاصل ہوسکے۔گورنرسندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے اپنے پیغام میں کہاہے کہ پاکستان لا زوال قربانیوں اور جدوجہد کے بعدحاصل ہواہے اورملک کے موجودہ حالات ہم سے بھرپور قومی یکجہتی اوراتحاد کا تقاضا کر رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ نے کہاکہ یہ دن پاکستان کی تاریخ کااہم ترین دن ہے۔