ملالہ یوسف زئی کی کراچی آمد عزیز آباد میں قائم کالج کا دورہ

ملالہ یوسفزئی دورہ پاکستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ بھی کریں گی

فوٹو ایکسپریس

نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی دس سال بعد منگل کی صبح غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز سے 604 کے ذریعے اپنے والدین کے ساتھ کراچی پہنچیں اور مصروف دن گزارا۔

کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائرائیرپورٹ پہنچنے پر ملالہ کو سخت سیکیورٹی فراہم کی گئی۔ بعد ازاں انہوں نے کراچی کے علاقے عزیز آباد میں قائم گورنمنٹ ایلمنٹری کالج کا دورہ کیا۔

اس موقع پر گلوکار شہزاد رائے، شیخ الجامعہ ڈاکٹر خالد محمود عراقی اور دیگر اہم شخصیات بھی ملالہ یوسف زئی کے ہمراہ تھیں۔



 

ملالہ یوسفزئی نے تعلیم کے فروغ پر کالج انتظامیہ سے گفتگو کی اور پاکستان میں تعلیمی اداروں کو مزید تیز تر کرنے پر بھی زور دیا۔

انہوں نے منگل کی شب کراچی میں ہی قیام کیا جبکہ وہ بدھ کو سندھ کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گی، متاثرین سیلاب سے ملاقاتیں بھی کریں گی۔

ذرائع کے مطابق ملالہ یوسف زئی سب سے پہلے سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ علاقے دادو کا دورہ کریں گی۔


واضح رہے کہ نوبل انعام یافتہ اور لڑکیوں کی تعلیم کی مہم چلانے والی ملالہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کر رہی ہیں تاکہ جنوبی ایشیائی ملک میں موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والی تباہی کے حوالے سے بین الاقوامی سطح پر آگاہی فراہم کی جا سکے۔



یاد رہے کہ گزشتہ ماہ وزیراعظم شہباز شریف سے ملالہ فنڈ کی شریک بانی ملالہ یوسفزئی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 77ویں اجلاس کے موقع پر ملاقات کی تھی اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ملالہ یوسفزئی کی جانب سے سماجی مسائل بالخصوص بچیوں کی تعلیم پر عالمی سطح پر وکالت کو سراہا تھا۔

ملالہ کو سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے دور میں قومی امن ایوارڈ برائے یوتھ سے بھی نوازا گیا تھا۔ انہیں یہ ایوارڈ ان کی سوات میں امن اور تعلیم کے فروغ کے لیے دی گئی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا تھا۔ ملالہ ایوارڈ حاصل کرنے والی سب سے پہلی طالبہ ہیں۔

وہ یہ عہدہ حاصل کرنے والی پہلی اور تاریخ کی کم عمر ترین شخصیت بنی۔2017میں انہیں لڑکیوں کی تعلیم کے لیے جدوجہد کرنے کے اعتراف میں کینیڈا کی اعزازی شہریت سے بھی نوازا گیا تھا۔

 

یاد رہے کہ سوات میں 2015 میں طالبان کے حملے میں زخمی ہونے کے بعد ملالہ یوسفزئی لندن چلی گئی تھیں۔ ملالہ کا انگلینڈ منتقل ہونے کے بعد یہ پاکستان کا دوسرا دورہ ہے۔

 
Load Next Story