میتھیو ویڈ کے ووڈ کو کیچ تھامنے سے روکنے پر تنازع کھڑا ہوگیا
اس حرکت کو گیم اسپرٹ کے منافی قرار دیا جارہا ہے
آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے مارک ووڈ کو کیچ تھامنے سے روکنے پر تنازع کھڑا ہوگیا۔
پہلے ٹی 20 میں آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ کے مارک ووڈ کو کیچ تھامنے سے روکنے پر تنازع کھڑا ہوگیا، یہ واقعہ آسٹریلوی اننگز کے 17 ویں اوور میں پیش آیا جب ویڈ نے مارک ووڈ کی گیند کو واپس ان کی جانب اچھالا اور رن لینے کیلیے دوڑ پڑے، جیسے ہی گیند نیچے بولر کے ہاتھوں میں آنے والی تھی وہ بولر کو کیچ لینے سے روکنے لگے۔
اس حرکت کو گیم اسپرٹ کے منافی قرار دیا جارہا ہے، اگرچہ انگلش ٹیم بھی اس پر کافی غصے میں دکھائی دی مگر فیلڈ میں رکاوٹ بننے کی اپیل نہیں کی۔
بعد ازاں میڈیا سے بات چیت میں کپتان جوز بٹلر نے کہا کہ ہمارا ابھی آسٹریلیا کے طویل ٹور کا آغاز ہوا ہے، ہم کسی تنازع میں نہیں الجھنا چاہتے تھے، اگر یہ ورلڈ کپ میں ہوا ہوتا تو ہم اپیل کرسکتے تھے۔